شرا ب پابندی میں لاپرواہی پر نتیش کمار کی پولیس محکمہ کو دو ٹوک ،مرکزکوبھی نشانہ بنایا
پٹنہ،13اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گزشتہ دنوں بہار میں ایک ساتھ11تھانہ انچارج کے خلاف شراب پابندی کے کام میں لاپرواہی برتنے کیلئے معطلی کی کارروائی کی گئی۔پولیس ایسوسی ایشن نے اس کارروائی کے خلاف جم کر مخالفت کی ہے۔200سے زیادہ تھانہ انچارج نے شراب بندی کے کام سے الگ رکھنے کیلئے سی ایم کو خط لکھا تھا۔اس کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہفتہ کو پولیس محکمہ سے وارننگ کے لہجے میں کہا کہ جو کام نہیں کرنا چاہتے نہ کریں لیکن قانون سب کیلئے برابرہیں۔نتیش نے کہاکہ کوئی افسرہویاملازم بالکل قانون برابر لاگو ہوتا ہے، پھر وہ کتنا بھی بڑا افسر ہو، اگر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ساتھ ہی نتیش نے یہ بھی کہا کہ وہ ہلنے والے نہیں ہیں۔سماجی اصلاح کے معاملے پرمزاحمتیں ہوتی ہیں اورانہیں معلوم ہے کہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔نتیش نے مرکزی حکومت پر بھی طنز کستے ہوئے کہا کہ کیگ کی رپورٹ نے ایل پی جی اسکیم کی پول کھول دی ہیں۔مرکز کی فصل انشورنس کی منصوبہ بندی پر بھی نتیش نے کہا کہ یہ کسان کے مفاد میں نہیں،انشورنس کمپنی کے فائدے کیلئے ہیں۔نتیش نے بار بار کہاکہ ان کے اوپر شراب پرپابندی کا نشہ نہیں، اپنا وعدہ پوراکرنے کا نشہ ہے۔